عام انتخابات: پریزائیڈنگ افسران نتائج بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے

عام انتخابات: پریزائیڈنگ افسران نتائج بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے فائل فوٹو عام انتخابات: پریزائیڈنگ افسران نتائج بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے

عام انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے۔

الیکشن کمیشن کے پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے لیے نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے آج سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ وئیر دیا جائے گا، سافٹ ویئر منسلک کرنے کا سلسلہ 21 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے انتخابی نتائج فوری بھیجنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بذریعہ اسمارٹ فون بھیج سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store