آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر انتخابی مہم میں استعمال کرنیوالے امیدوار اہل قرار

آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر انتخابی مہم میں استعمال کرنیوالے امیدوار اہل قرار فائل فوٹو آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر انتخابی مہم میں استعمال کرنیوالے امیدوار اہل قرار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی تصاویر کو انتخابی مہم میں استعمال کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کو لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

ناصر چیمہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران ناصر چیمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد ناصر چیمہ کو نااہل قرار دیا جس میں 18 اپریل کی تصاویر کو بنیاد بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کا اجراء 14 جون 2018ء کو ہوا جبکہ الیکشن شیڈول کا اجراء 31 مئی 2018ء کو ہوا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شکایت کنندہ نے ان کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی تھی اور نہ ہی وہ کبھی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store