آپریشن ردالفساد: پنجاب کے مختلف علاقوں سے 5 دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار

پنجاب کے مختلف علاقوں سے 5 دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار فائل فوٹو پنجاب کے مختلف علاقوں سے 5 دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں کامیابی سے جاری آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز اور پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشن کیا اور پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور اور ڈی جی خان سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کاررو ائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 24 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے

install suchtv android app on google app store