13 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا: شہباز شریف

 شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے علی پور چٹھہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام 25 جولائی کو ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 13 جولائی سیاسی تاریخ کا تاریک دن تھا، باپ کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، اگرکسی باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا جائے تو باپ پر کیا گزرتی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنے دھواں دار خطاب میں کہنا تھا کہ نوازشریف کی اہلیہ زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں، نواز شریف اپنی ذات نہیں قوم کےمستقبل کیلئے آئے، نوازشریف کےخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عوام 25 جولائی کوملک کودوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

سابق حکومت کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں ملک میں 20،20 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف نے ملک سےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کر دیا، ہم نے11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، نوازشریف نے کسانوں کو اربوں روپے کے قرضے دیئے۔ ہمارے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے، اگر بجلی مہیا کرنا،عوام کی خدمت، نواز شریف سے محبت کرنا دہشت گردی ہے تو سو د فعہ دہشت گردی کے مقدمات درج کرو۔

انہوں نے سیاسی حریفوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کیا، خیبر پختونخوا میں ایک نئی یونیورسٹی یا اسپتال نہیں بنا، ہم نے یونیورسٹیاں، اسپتال، اسکول، سڑکیں بنائیں،عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کا کوئی نوٹس نہیں لیا، عمران خان نےکرپٹ لوگوں کوپارٹی ٹکٹ دیئے، اربوں کی کرپشن کرنے والا بابر اعوان تحریک انصاف میں ہے۔ 

install suchtv android app on google app store