بیلٹ پیپرز کی چھپائی آخری مراحل میں

بیلٹ پیپرز کی چھپائی آخری مراحل میں فائل فوٹو بیلٹ پیپرز کی چھپائی آخری مراحل میں

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی آخری مراحل میں ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن حکام نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق بریفنگ دی۔حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی آخری مراحل میں ہے۔ جن حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھپ گئے ہیں ان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل پاک فوج کی نگرانی میں ہورہی ہے۔

حکام نے عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کی وجہ سے سندھ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکنے سے متعلق آگاہ کیا۔الیکشن کمیشن نے 20 جولائی تک تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکام نے عام انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بھی نتائج بھیجنے پربھی بریفنگ دی۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store