انتخابی عمل سبوتاژکرنے کے غیرریاستی عناصر کےمنصوبے ناکام بنادیئے جائینگے: وزیر اطلاعات علی ظفر

 وزیر اطلاعات علی ظفر فائل فوٹو وزیر اطلاعات علی ظفر

نگران وزیر اطلاعات سید علی ظفرنے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کےلئے غیرریاستی عناصرکےمنصوبے کو ناکام بنانے کے لئے حکومت کےعزم کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو راولپنڈی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں  نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی غیر ریاستی عناصر انتخابات کو سبوتاژ کرنے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے ملکی سطح پر اتحاد کے ذریعےغیرریاستی عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

 نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں، خفیہ ایجنسیوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں ،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو پرامن انتخابات کے انعقاد کےلئےایک سمت میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انتخابات اپنے مقرہ وقت 25 جولائی کو ہی ہونگے۔

نگران وزیر نے کہا کہ وہ طویل المدتی فیصلے نہیں کرسکتے تاہم آئندہ آنےوالی حکومت کےلئے پانی کے وسائل سمیت مختلف شعبوں کےلئے رہنما اصول چھوڑ کر جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store