بھٹو کی جماعت ہی عوام کی خدمت کر سکتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو انتخابی مہم کے لیے پینڈی گھیپ پہچ گئے فائل فوٹو بلاول بھٹو انتخابی مہم کے لیے پینڈی گھیپ پہچ گئے

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ بھٹو کی جماعت ہی عوام کی خدمت کر سکتی ہے،، ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں معاشی ناانصافی سے ہے۔

اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران چئیرمین پیپلزپارٹی نے جیالوں کا جذبہ بڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ افرادکوغربت سے نکالا ہے کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کرائیں گے، اقتدارملاتونوجوانوں کوروزگاردیں گے، پہلاالیکشن ہے،کارکنوں کو میرے ساتھ دینا ہوگا۔

سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ اوریوٹرن خان کے پاس کوئی منشورنہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ میں 40یونیورسٹیاں بنائیں ہیں، سندھ میں غریبوں کامفت علاج ہوتاہے،خیبرپختونخوامیں کوئی ہسپتال اوریونیورسٹی نہیں بنی ہے، ہمارامقابلہ سیاستدانوں سے نہیں معاشی ناانصافی سے ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بی بی شہیدکا وعدہ پوراکرنے اورپاکستان بچانے نکلا ہوں، اقتدارمیں آکرغریب خواتین کوبلاسود قرضے دیں گے۔

install suchtv android app on google app store