سید علی ظفر سے یو این ڈی پی پاکستان فاٹا گورننس پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیکل سپیشلسٹ کی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر

وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر سے یو این ڈی پی پاکستان کے فاٹا گورننس پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیکل سپیشلسٹ سکائی کرسٹنس نے ملاقات کی جس میں فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادی پر حل یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے شہریوں کو بھی وہ ہی سہولیات دستیاب ہونگی جو کے پی کے کے عوام کو مل رہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے فاٹا گورننس پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیکل سپیشلسٹ سکائی کرسٹنس کو بتایا کہ وزیراعظم نے فاٹا اور پاٹا کے کے پی کے میں انضمام کے بعد سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاق اور کے پی کے کی سطح پر کمٹیاں تشکیل دیں ہیں۔ ملاقات کے دوران فاٹا گورننس پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیکل سپیشلسٹ سکائی کرسٹنس نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ یو این ڈی پی آئندہ چار سالوں کے دوران فاٹا میں تعلیم، سماجی و معاشی ترقی، قانون سازی میں بہتری اور ثقافتی تعلقات کے لئے 26 ملین ڈالٹر فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے فاٹا اور پاٹا کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے وفاقی وزیر سید علی ظفر کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا، وزارت قانون و انصاف کے حکام نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store