کلبھوشن یادیو کیس: پاکستان عالمی عدالت میں جواب الجواب 17 جولائی کو جمع کرائے گا

پاکستان عالمی عدالت میں جواب الجواب 17 جولائی کو جمع کرائے گا فائل فوٹو پاکستان عالمی عدالت میں جواب الجواب 17 جولائی کو جمع کرائے گا

(12 جولائی 2018) پاکستان عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس پر اپنا جواب الجواب 17 جولائی جمع کرائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس میں اپنا جواب تیار کر لیا ہے جو کہ عالمی عدالت انصاف میں 17 جولائی کو جواب جمع کرایا جائے گا، جو کہ جواب الجواب ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے گذشتہ جواب 13 دسمبر کو جمع کرایا تھا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی، بھارت کشمیر کے حوالے سے بری طرح بے چین ہے۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ ہفتے 8 کشمیریوں کو بھارتی قابض افوج نے شہید کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان کو اس تنازع کے حل کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ میں بات چیت جاری ہے جس کے اچھے نتائج کی امید ہے۔

 

install suchtv android app on google app store