مریم نواز کا جیل میں بہتر سہولیات لینے سے انکار

مریم نواز کا جیل میں بہتر سہولت لینے سے انکار فائل فوٹو مریم نواز کا جیل میں بہتر سہولت لینے سے انکار

سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز کا خط سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ جیل سپریٹنڈنٹ نے مریم نواز کو بہتر سہولتوں کیلئے درخواست کرنے کا کہا تھا۔

تاہم مریم نواز نے جیل میں بہتر سہولت لینے سے ازخود انکار کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی دباؤ کے تحت نہیں کیا بلکہ ان کا سہولتیں نہ لینے کا فیصلہ ذاتی ہے۔
اس سے قبل آج فیصلہ کیا گیا تھا کہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔

ایون فیلڈ ریفرنس کے کیس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف كو سیكیورٹی كمپاؤنڈ كے ایك كمرے میں جبکہ مریم نواز كو خواتین بیرك میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے مكمل ناشتہ کیا جبکہ نواز شریف نے چائے پر اکتفا کیا، چائے پینے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نے اپنی ادویات لیں۔
جیل مینول کے مطابق بی کلاس میں ٹیلی ویژن، اخبار اور بیڈ کی سہولت دی جاتی ہے جب کہ اٹیچ باتھ روم، پنکھا اور ایک مشقتی بھی دیا جاتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ہی رکھا گیا تھا اور انہیں سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہیں خواتین کے سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے، تینوں کے کمرے الگ الگ ہیں تاہم وہ کمپاؤنڈ میں ملاقات کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا جس میں میدْیکل ٹیموں نے دونوں کو صحت مند قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store