نگران وزیراعظم کا اتوار کو سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

نگران وزیراعظم کا اتوار کو سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان فائل فوٹو نگران وزیراعظم کا اتوار کو سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نگران وزیراعظم وزیراعظم ناصر الملک نے کل بروز اتوار سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

یوم سوگ کا اعلان بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو نوٹیفیکئشن جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن 2018 کی انتخابی سرگرمیوں کے دوران 7 دن میں 4 دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جس میں 2 امیدواروں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔

گزشتہ روز مستونگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز ہی خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی انتخابی مہم کو نشانہ بنایا گیا اور جلسے کے بعد ان کے قافلے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس سے قبل 10 جولائی کو پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور بھی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے میں شہید ہوئے، اس حملے میں 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

7 جولائی کو بنوں میں ہی پی کے 89 میں انتخابی مہم کے دوران متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیریں کے قافلے کے قریب حملہ ہوا تھا، جس میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store