پاکستانی طالبہ اریجہ صدیقی کا اعزازکینڈا میں ایونٹ کیلئے مدعو

پاکستانی طالبہ اریجہ صدیقی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقدہ پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجن ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

اریجہ صدیقی کراچی کی نجی یونیورسٹی میں شعبہ برائے سوشل ڈیولپمنٹ اور پالیسیز کی طالبہ ہیں، جنہیں مضمون نویسی میں دلچسپی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک آن لائن مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے مغربی تہذیب وثقافت کے عنوان پر ایک مضمون لکھا تھا۔

اریجہ صدیقی کو ان کے مضمون کی بنیاد پر فائنلسٹ قرار دیا گیا اور اب انہیں ٹورنٹو میں ہونے والے پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجن کے سیشن میں مدعو کیا گیا ہے، جو رواں برس 20 اکتوبر سے نومبر تک جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store