پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا

پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے  جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا فائل فوٹو پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا

پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر کو اس کی خارجہ پالیسی اہم مقام حاصل ہے اور وہ کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کےلئے جدوجہد کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی لہر بدستور جاری ہے جہاں تک یہ لہر برہان وانی کی شہادت کی دوسری برسی پر بھی جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ برہان وانی مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت کا استعارہ بن چکا ہے اور ان کی شہادت سے آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت ملی ہے۔

install suchtv android app on google app store