صدرممنون کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر رجب طیب اردوان کو مبارکباد

صدرممنون کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر رجب طیب اردوان کو مبارکباد فائل فوٹو صدرممنون کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر رجب طیب اردوان کو مبارکباد

صدرممنون حسین نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے دلی مبارکباد دی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق صدرممنون حسین نے کہاکہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بڑی شرح اورانتخابات کا پرامن انعقاد ترکی کی جمہوری اقدار اور اداروں کے مستحکم اورفعال ہونے ک امظہر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی صدر اردوان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔

صدرنے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی اور مثالی دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store