ایاز صادق اور خرم دستگیر کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

ایاز صادق اور خرم دستگیر کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں فائل فوٹو ایاز صادق اور خرم دستگیر کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق ایاز صادق کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار 914 روپے ہے جب کہ گزشتہ مالی سال تک اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار 280 روپے تھی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایاز صادق کے 3 گھروں کی مالیت 3 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 682 روپے ہے۔

ایازصادق نے قومی اسمبلی کی تنخواہ اور جائیداد کے کرائے کو ذرائع آمدن میں ظاہر کیا ہے اور دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی سے 2014 سے 2017 تک 63 لاکھ 99 ہزار 370 روپےآمدن ہوئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کے 3 بینک اکاؤنٹس میں 2 لاکھ57 ہزار 23 روپے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایازصادق کی بیوی کے نام 2 گھروں کی مالیت 2 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار170 روپےہے جب کہ ان کی اہلیہ کے نام جڑانوالہ میں 47.3 ایکڑ کی وراثتی جائیداد اور 10 کنال زمین فتح جنگ اٹک میں بھی ہے۔

دستاویز میں ایاز صادق اور ان کی اہلیہ کے نام حصص کی مالیت 57 لاکھ 95 ہزار 361 روپے ہے جب کہ ان کی اہلیہ کے 6 بینک اکاؤنٹس میں 1کروڑ 40 لاکھ روپے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایاز صادق کی اہلیہ کے نام فرنیچر کی مالیت میں 80 ہزار روپے ہیں اور ان کے پاس 40 تولے متفرق زیورات کی مالیت 80 ہزار روپے ہے۔

دستاویزات میں ایاز صادق کی اہلیہ نے عدنان نامی شخص کو 1 کروڑ 30 لاکھ روپے قرض دیا ہوا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بتائی ہے، ان کے 2 بینک اکاؤنٹس میں 37 لاکھ 39 ہزار روپے ہیں جب کہ خرم دستگیر ایک کار اور 200 گرام سونے کے بھی مالک ہیں۔

سابق وزیر دفاع سیالکوٹی دروازے کے قریب سینما کے ایک تہائی حصے دار ہیں، وہ جی ٹی روڈ پر واقع کلاتھ مارکیٹ میں بھی ایک تہائی حصےکے مالک ہیں۔

دستاویزات کے مطابق خرم دستگیر کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع گھر والد کی طرف سے بطور تحفہ ملا، ان کو ڈی سی کالون میں بیوی کی طرف سے پلاٹ بھی بطور تحفہ ملا۔

install suchtv android app on google app store