کلثوم نواز کی بیماری پر اعتزازاحسن کے بیان پر افسوس ہوا: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعتزازحسین کی جانب سے کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’اعتزاز حسین سیاسی بصیرت رکھتے ہیں اور سیاسی میدان میں قدر آوار شخصیت سمجھے جاتے ہیں لیکن کلثوم نواز کی بیماری کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ’کلثوم نوازوینٹی لیٹر پر ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں‘۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی بیماری ریٹنگ کےلئےخبریں چل رہی ہیں جو افسوسناک امر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘قومی احتساب بیورو (نیب) میں گزشتہ 8 ماہ میں دائر مقدموں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، لیکن ساری کوشیں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف جاری ہے’۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنے سیاسی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘انتخابی ٹکٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی اپنے ہی ورکز سے منہ چھپاتی پھیر رہی ہے جبکہ گزشتہ 5 دنوں سے بنی گالہ میں بند کمرے میں چھپ کر اجلاس ہو رہاہے اور اچانک اعلان کیا گیا کہ انتخابی مہم کا آغاز 24 جون سے کیا جارہاہے’۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے بارے میں کہا کہ ‘فواد چوہدری پر بہت افسوس ہے، وہ پہلے 5 سیاسی جماعتوں کے ترجمان رہے اور اب بڑی مشکل ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘2013 میں وزارت عظمیٰ کے لیے شیروانی سیلوانے والے خیالی وزیراعظم (عمران خان) اپنے ہی کارکنان چھپ کر بنی گالہ میں بیٹھے ہیں اور رینجرز اور پولیس کی حفاظت کے لیے طلب کرلی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لیے جتنے دعوے کیے وہ منصوبے نہ لگا سکے، اس لیے عمران خان 2018 میں ناکارہ اور نااہل ثابت ہوئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ ‘عمران خان کی جانب سے اسکول اصلاحات کا منصوبہ بری طرح ناکام رہا جس کا ثبوت مختلف رپورٹس ہیں’۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ‘خیبرپختونخوا کے لوگوں کو میڑو بس میں سفرکرنا تھا آج ان کھڈوں میں گر کر لوگ زخمی ہور ہےہیں’۔

install suchtv android app on google app store