اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی، شہباز شریف 38 لاکھ روپے کے مقروض

شہباز شریف شہباز شریف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ روپے بینک بیلنس کے مالک اور 38 لاکھ کے مقروض ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ 2 ہزار 694 روپے کا بینک بیلنس ہے جب کہ ان کے نام 172 کنال اراضی بھی ہے تاہم شہبازشریف 38 لاکھ روپے کے مقروض بھی ہیں۔

شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں اور ان کے نام پر ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی ہے، ان کی 2 بیویاں ہیں ایک اہلیہ کا نام تہمینہ جب کہ دوسری کا نام نصرت ہے۔

install suchtv android app on google app store