سعد رفیق اور شرجیل میمن کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سعد رفیق اور شرجیل میمن کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں سعد رفیق اور شرجیل میمن کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ کروڑوں روپے مالیت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں خواجہ سعد رفیق نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 17 کروڑ 84 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جب کہ انہوں نے لوہاری میں 2 وراثتی گھروں کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ظاہر کی۔

دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے کزن سے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا ہے جب کہ انہوں نے ڈی ایچ اے فیز 2 میں گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

سابق وزیر ریلوے نے موضع پھلروان میں 16کنال اراضی کی مالیت 3 کروڑ 46 لاکھ روپے ظاہر کی، سعدین ایسوی ایٹس مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹینسی کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ کے علاوہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کیے۔

دستاویز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 25 لاکھ روپے کا فرنیچر اور بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے ظاہر کیے۔

سابق وزیر ریلوے کے جمع کرائے جانے والے حلف نامے کے مطابق ان کی دو بیویاں، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

دستاویز کے مطابق سعد رفیق نے 2015 میں 2 کروڑ 26 لاکھ روپے آمدن پر 29 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ 2016 میں 2 کروڑ 99 لاکھ آمدن پر 39 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

اسی طرح 2017 میں 3 کروڑ 89 لاکھ روپے آمدن پر 52 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں ایک کروڑ 15 لاکھ  روپے کے شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔

شرجیل میمن

سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 63 حیدرآباد کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ 

دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن دبئی میں 5 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کے مالک ہیں اور دبئی میں ہی 9 کروڑ 89 لاکھ روپے کا فلیٹ ان کی اہلیہ کے نام  پر بھی ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن 3 کروڑ 95 لاکھ  70 ہزار کی 3 قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں اور انہوں نے 8 کروڑ 7 لاکھ، 91 ہزار 389 کے نقدی اور پرائز بانڈ ظاہر کئے ہیں۔

شرجیل میمن ڈی ایچ اے کراچی میں 44 لاکھ روپے مالیت کے بنگلے کے مالک ہیں اور انہوں نے ڈی ایچ اے 28 اسٹریٹ پر 97 لاکھ روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی ہے۔

شرجیل میمن کی اہلیہ کے اکاونٹس میں 2 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے ظاہر کئے گئے جب کہ فرنیچر کی مد میں انہوں نے 25 لاکھ روپے ظاہر کیے ۔

دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن تھر پارکر میں ایک کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں اور انٹرنیشنل گلف گروپ میں ان کی اہلیہ 30 لاکھ روپے کی شراکت دار ہیں۔

install suchtv android app on google app store