کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، نواز شریف

کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، نواز شریف فائل فوٹو کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کبھی کبھی زندگی میں انسان پر ایک ساتھ مشکلیں آجاتی ہیں اور ایسا ہی میرے ساتھ ہوا ہے۔ میری خواہش تھی کے اپنی بیمار بیوی کے پاس موجود رہتا اور وہ خود بھی مجھے اپنے پاس دیکھنا چاہتی تھی۔

لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جب میں لندن آیا تومجھے نہیں اندازہ تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اس بات کا م علم ہمیں جہاز سے اترکر ہوا۔ جب سے میں یہاں آیا ہوں میری ان سے کوئی بات نہیں ہوئی صرف آئی سی یو میں جا کر ان کو دیکھ لیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اورمجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا رحم فرمائیں گے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی پاکستان کے ان تمام لوگوں کو جزائے خیر دے جنہوں نے کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں اور تمام بیماروں کو بھی شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں اس موقع پر اپنی بیوی کے پاس ہوتا اورزیادہ سے زیادہ وقت دیتا۔ ایسے موقع پر اگر انسان بیوی کو وقت نہ دسکے تو بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز بھی چاہتی تھی کہ میں یہاں رہوں اس لئے میں اس حوالے سے تشنگی سی محسوس کرتا ہوں کہ اس موقع پر ان کے پاس ہوتا۔

install suchtv android app on google app store