تمام قیاس آرائیاں مسترد، پاکستان اور اپنے عوام کی بہتری کیلئے ضرور واپس آﺅں گا

سابق صدر پرویز مشرف فائل فوٹو سابق صدر پرویز مشرف

سابق صدر جنرل ریٹایرڈ پرویز مشرف نے وطن واپس نہ آنے سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپس نہ آنے سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنا چاہتا ہوں مگر موجودہ حالات میں واپسی دانشمندی نہیں تھی۔دنیا جانتی ہے کہ میں بزدل نہیں، بہادری کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ پروزی مشرف نے کہا کہ اے پی ایم ایل کی فرنٹ سے قیادت کر کے ملک میں بہتری لانے کیلئے واپسی کا پختہ ارادہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مناسب وقت کا انتظار ہے، پاکستان اور اپنے عوام کی بہتری کیلئے ضرور واپس آﺅں گا۔

install suchtv android app on google app store