الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی معلومات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی تاکہ امیدواروں کی تمام معلومات انٹرنیٹ پر ووٹرز کو دستیاب ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات اور دیگر معلومات جاری کی جائیں گی۔ اسی کے ساتھ امیدواروں کے حلف ناموں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کر کے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹربیونلز نے ملک بھر میں کام شروع کردیا ہے، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سمیت فیصلوں کیخلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوں گی جن امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے ہیں ان کی تفصیلات عام کر دی جائیں گی جو انٹر نیٹ پروموٹرز کو میسر ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store