چودھری نثار کا تحریکِ انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

چودھری نثار کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ فائل فوٹو چودھری نثار کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) سے ناراض رہنما چودھری نثار علی خان نے نئی سیاسی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 اور این اے 59 کے علاوہ دو صوبائی حلقوں میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ساتھ دینگے۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے نئی سیاسی حکمتِ عملی کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مقامی بااثر سیاسی نمائندوں سے روابط تیز کر دیئے ہیں۔ ادھر پی ٹی آئی نے چودھری نثار کے مخالف سرور خان کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store