سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا پاکستان آنے کا فیصلہ

نواز شریف اور مریم نواز نے لندن سے واپس پاکستان آنے کا فیصلہ فائل فوٹو نواز شریف اور مریم نواز نے لندن سے واپس پاکستان آنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج شام برطانیہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

اس سے قبل نواز شریف کو ہارلے اسٹریٹ کلینک طلب کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ قوم کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کرے۔ اللہ خیر کرے گا سب ٹھیک ہو گا۔قبل ازیں سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن کے ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹرز پیر کے روز ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے اور وینٹی لیٹر ہٹانے یا نہ ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دورے کا مقصد صرف بیگم کلثوم نواز کی عیادت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں دو روز قبل انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا اور گذشتہ روز مریم نواز یہ کہتے آبدیدہ ہو گئیں تھیں کہ وہ ایک بار امی کی آواز سننا چاہتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store