کلثوم نواز کے وینٹی لیٹرسے متعلق فیصلہ کل کیا جائے گا: شہباز شریف

کلثوم نواز کے وینٹی لیٹرسے متعلق فیصلہ کل کیا جائے گا: شہباز شریف کلثوم نواز کے وینٹی لیٹرسے متعلق فیصلہ کل کیا جائے گا: شہباز شریف

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہارلے اسٹریٹ ہسپتال میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کی لائف سپورٹ رکھی جائے یا ہٹائی جائے؟ اس بات کا فیصلہ پیر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن کے ہارلے اسٹریٹ ہسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں، ڈاکٹرز پیر کے روز ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے اور وینٹی لیٹر ہٹانے یا نہ ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا میرے دورے کا مقصد صرف بیگم کلثوم نواز کی عیادت ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انھیں جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔ اس دوران شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی اپنی والدہ کے ہمراہ ہسپتال پہنچے اور بیگم کلثوم کی عیادت کی۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے قوم سے دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دعا ہی میری والدہ کوبچا سکتی ہے،میں نے ان کو ابھی تک ہوش میں نہیں دیکھا۔

ہارلے اسٹریٹ کلینک سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نے اپنی والد ہ کوابھی ہوش میں نہیں دیکھا، جب ہم اسپتال پہنچے تووہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔ میں اپنی والدہ سے بات کرنا چاہتی ہوں اور ان کی آواز سننا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرب سے دوچار ہیں اورڈاکٹر ہمیں والدہ کی صحت کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہے ۔ مریم نواز نے قوم سے دعا ﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب دعا ہی میری والدہ کو بچا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی میر ی والدہ کوصحت عطا فرمائیں۔

install suchtv android app on google app store