لاہور: سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی،6 دہشتگرد ہلاک

لاہور: سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی،6 دہشتگرد ہلاک لاہور: سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی،6 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشتگرد فیروز پور اور بیدیاں روڈ پر ہونیوالے دھماکوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے گجرات میں کی گئی کارروائی میں مارے جانے والے چھ دہشتگردوں میں صہیب، عبدالمقیم، فیصل، عثمان، عبدالعظیم اور رؤف احمد شامل ہیں۔مارے جانے والے دہشتگرد لاہور میں فیروز پور اور بیدیاں روڈ پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد صہیب حساس ادارے کے افسرظہور قادری کے قتل کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا۔

مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس، کلاشنکوف، پانچ ہینڈ گرنیڈ، حساس تنصیبات کے نقشے برآمد ہوئے۔

install suchtv android app on google app store