پاکستان نے فاٹا انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کردیا

پاکستان نے فاٹا انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کردیا فائل فوٹو پاکستان نے فاٹا انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کردیا

پاکستان نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبرپختونخوا میں انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام پر پاکستانی پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کا عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوس ناک ہے۔

یاد رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بل منظور کرلیا ہے تاہم گزشتہ روز افغان میڈیا نے بذریعہ سوشل میڈیا بتایا کہ حکومت نے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔
دوسری جانب افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر آج پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
افغان صدارتی محل کے مطابق افغان وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی جب کہ وفد ملاقات میں افغان پاکستان اور علاقائی صورتحال پر بات کرے گا۔

install suchtv android app on google app store