عمران خان کے سوا کوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا: وزیراعلیٰ پرویز خٹک

خبیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک خبیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک

خبیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نےسراج الحق کےالزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اوپر صرف اللہ ہے، عمران خان کےسواکوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا، بلوچستان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ میرا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خبیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ سراج الحق نے کہا آپ نے فون کرکے کہا اوپر سے آرڈر ہے، جس کے جواب میں پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ میرے اوپراللہ ہے اور عمران خان کے سوا کوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جن کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا وہ حلف اٹھا رہے ہیں، چور جو مرضی کہتا رہے اس سے فرق نہیں پڑتا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بکنے والے بعض ارکان پربہت دکھ ہوا، عمران خان کی پارٹی میں ایسا نہیں ہوسکتا کہ غلطی کرنےوالےکوسزانہ ملی، ایک چھوٹے صوبے کے سینیٹرزکی سپورٹ کیلئے ہم نے آواز اٹھائی، سراج الحق کو کہا عمران خان نے ہدایت کی ہے بلوچستان کے سینیٹرز کو سپورٹ کریں۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ میرا تھا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا کبھی پیپلز پارٹی کوسپورٹ نہیں کرنا چاہتے تھے، کبھی کسی سے انتقام لینا کا نہیں سوچا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ان کی تحقیقات ہوں گی ، ہم نے تو اپنے ایم پی ایز کےخلاف ایکشن لیا ہے، جو خود چوری کرتے ہیں، وہ اپنے چور ایم پی ایز کو کبھی نہیں پکڑیں گے، میاں صاحب ہمت کریں ،اپنے لوگوں کیخلاف کارروائی کریں۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

یاد رہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بھی ضمانتوں پر ہیں۔

install suchtv android app on google app store