سی پیک منصوبہ دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو راغب کررہا ہے، احسن اقبال

سی پیک منصوبہ دنیابھرسےسرمایہ کاروں کوراغب کررہاہے، احسن اقبال فائل فوٹو سی پیک منصوبہ دنیابھرسےسرمایہ کاروں کوراغب کررہاہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو راغب کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیداواریت ، معیار اورجدت پرمبنی اقدامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ پاکستان کو اب سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ جگہ سمجھاجاتا ہے ۔

احسن اقبال نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مرحلوں کے منصوبوں سے ملک کے صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں موٹروے پولیس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ہر ڈرائیور کی تربیت امریکہ میں ہوتی ہے کیونکہ ہر کوئی انتہائی دائیں طرف والی لین میں گاڑی چلاتا ہے اور اسے چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتا۔

اگر کسی گاڑی سے راستہ مانگنے کے لئے ہارن دیا جائے تو تب بھی وہ راستہ نہیں دیتا اور مجبوراً اگر بائیں طرف سے گاڑی کو کراس کیا جائے تو راستہ نہ دینے والا ڈرائیور گھور کر دیکھتا ہے،وزیر داخلہ کی بات سے تقریب کے شرکاءمحظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

install suchtv android app on google app store