عالمی امن مشن کے دوران شہید 7 پاکستانی اہلکاروں کے لیے اقوام متحدہ میڈل

اقوام متحدہ کے امن مشن میں جان کی قربانی اقوام متحدہ کے امن مشن میں جان کی قربانی

اقوام متحدہ کے امن مشن میں جان کا نذرانہ دینے والے پاک وطن کے جری جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش،، سات پاکستانی فوجیوں کو یو این میڈلز دئیے گئے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن میں جان قربان کرنے والے سات پاکستانی فوجیوں کو یو این میڈل دئیے گئے،جس کی مرکزی تقریب ادارے کے ہیڈ کوارٹر نیو یارک میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔۔ جنہوں نے فرائض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ دینے والے پاکستانی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،،

میڈل پانے والوں میں سپاہی حضرت بلال، نائیک عبدالغفور، سپاہی محمد اشتیاق عباسی، حوالدار ذیشان احمد، شہید نائیک قیصرعباس، سپاہی یاسرعباس اور نائیک عطاالرحمان کے نام شامل ہیں۔ ساتوں پاکستانی ڈافور جمہوریہ کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے ا من مشن میں اب تک 156پاکستانی جوان شہید ہوئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store