وطن واپسی سے متعلق کل پتہ چل جائے گا

وطن واپسی سے متعلق کل پتہ چل جائے گا وطن واپسی سے متعلق کل پتہ چل جائے گا

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن آیا ہوں واپسی کب تک ہوگی کل پتہ چل جائے گا۔

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں سیاسی گفتگو نہیں کروں گا اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن آیا ہوں اور یہاں تک قیام کروں گا اس حوالے سے بھی کل ہی پتہ چلے گا۔

 

دوسری جانب نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ماہ کے طویل عرصے بعد اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی، وہ بہت کمزور اوران کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ میری والدہ سمیت تمام ماؤں کو صحت عطا فرمائے۔ مریم نواز نے ملاقات کی تصویریں بھی ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store