ندیم افضل چن نظریاتی نہیں تھے: بلاول بھٹو زرداری

 بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ندیم افضل چن نظر آتے تھے لیکن نظریاتی نہیں تھے۔

کیٹی بندر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا نظریہ عوام دوست رہا ہے، امید ہے 2018 کے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے، 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی آئے گی اور صاف پانی لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نااہل کی پارٹی آپ کو کچھ نہیں دے سکتی، عوام کو جو ملا ہے پیپلزپارٹی نے دیا ہے، یہ جو ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں اپنے دور میں انہوں نے نہ ووٹ اور نا پارلیمنٹ کا احترام کیا، عمران خان خود ووٹ ڈالنے نہیں گئے اب ووٹ ڈالنے پر اپنے ممبران کے خلاف ایکشن لیں گے، عمران خان ایوان نہ جانے پر خود اپنے خلاف اب کیا کریں گے؟

ندیم افضل چن سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ندیم افضل چن نظر آتے تھے، نظریاتی نہیں تھے۔

install suchtv android app on google app store