شہبازشریف سے چوہدری نثارنے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

شہبازشریف سے چوہدری نثارنے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات فائل فوٹو شہبازشریف سے چوہدری نثارنے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چوہدری نثار نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،جس میں پارٹی امور اور سابق وفاقی وزیر داخلہ کے تحفظات پر بات چیت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کیلئے خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔

دونوں رہنماﺅں میں پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ پارٹی اموراور چوہدری نثار کے تحفظات پربھی بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل پندرہ اپریل کو بھی سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی تھی،جس میں چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

جس پر شہباز شریف نے چوہدری نثار کو ان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پہلے عوامی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیااور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سب کوایک ہو کر چلنے کی ضرورت ہے۔

اگلے ہی روز جاتی امراء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں آج ہائیکورٹ کے فیصلے اور الیکشن 2018ء کے حوالے سے رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بتایا کہ عوامی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک ہو کر چلنے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store