نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی فوٹیج بنانے والے ڈرون کو تباہ کردیا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی فوٹیج بنانے والے ڈرون کو تباہ کردیا فائل فوٹو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی فوٹیج بنانے والے ڈرون کو تباہ کردیا

اسلام آباد کے نیوانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ڈرون کیمرے سے فوٹیج بنانے والے تین چینی باشندوں کو گرفتارکرلیاگیا جبکہ اے ایس ایف اہلکار نے فائرنگ کرکے ڈرون کیمرہ تباہ کردیا ہے۔

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ترجمان کے مطابق تین چینی باشندے ڈرون کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویڈیو بنارہے تھے کہ اے ایس ایف اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ڈرون کیمرہ تباہ ہوگیا جب کہ خلاف ورزی کرنے والے چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چینی باشندوں اور تباہ شدہ ڈرون کیمرے کو سیکیورٹی فورس نے تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کا جدید ترین ہوائی اڈہ ہے تاہم ابھی تک یہ باقاعدہ طور پر آپریشنل نہیں ہوا، دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بغیر اجازت ایئرپورٹ کی تصاویر لینا یا وڈیو بنانا ممنوع ہے۔

ایئر پورٹ مرکزی اسلام آباد سے تیس کلو میٹردور بنایا گیا ہے، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام اپریل دو ہزار سترہ میں شروع کیا گیا تھا۔اس سے قبل سات اپریل کو پی آئی اے کی پرواز نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی لینڈنگ کی تھی، پی آئی اے کی پرواز پی کے90001 نے دوپہر ایک بجے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جو ڈیڑھ بجے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store