نیو اسلام آباد ایئرپورٹ: تین مئی سے فلائٹ آپریشن کا آغاز ہو جائے گا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ فائل فوٹو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے افتتاح کی تاریخ آگے بڑھادی گئی اور اب ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کی بجائے یکم مئی کو ہوگا جبکہ تین مئی سے فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے افتتاح میں تاخیر ایئرپورٹ کے سسٹمز کی حتمی جانچ کیلئے کی گئی ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم اب یکم مئی 2018 کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ نیو اسلام آباد ایرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 3 مئی کو ہوگا۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز اور دیگر متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جانچ کے دوران نیواسلام آباد ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ میں پائپ لائن پھٹنے سے بیگج ایریا زیرآب آگیا تھا۔

ادھر 20 اپریل کی افتتاحی تاریخ کے پیش نظر ایئرلائنز اور دیگر اداروں نے اپنے عملے کو اسلام آباد بھیجا تھا تاہم اب افتتاح میں تاخیر کے سبب اب نہیں واپس بلایا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store