نوازشریف سمیت کسی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں: خورشید شاہ

نوازشریف سمیت کسی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں: خورشید شاہ فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہےکہ نوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں، نوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں۔

نگراں وزیراعظم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت سےکہا 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیے جب کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ میں نے اور وزیراعظم نے کرنا ہے۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مشاورت جاری تھی، میں نے تحریک انصاف سے رابطے کیے لیکن انہوں نے نہیں کیا، تحریک انصاف کے نام میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچ گئے، اب ان سے ملاقات کا کیا فائدہ، البتہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناموں کے اعلان پر حیرت میں ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، جمہوریت اور آمریت میں پھر کیا فرق رہے گا جب کہ اظہار رائے کو ریاست کےخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے، قانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔

install suchtv android app on google app store