وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی وزیراعظم شاہد خاقان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی

وزیراعظم شاہد خاقان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں اہم دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات فوجی مشقوں گلف شیلڈ ون کی اختتامی تقریب کے موقع پرہوئی۔

مشترکہ فوجی مشق گلف شیلڈ ون دمام میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں میں 24 ممالک کے فوجی دستوں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر دفاع خرم دستگیر اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر حشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

سعودی عرب میں جاری مشترکہ مشق گلف شیلڈ ون کی اختتامی تقریب دمام میں ہوئی، مشقوں میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، امریکا، برطانیہ سمیت 24ممالک کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔

ان مشقوں کا مقصد علاقائی ممالک کے مابین فوجی و سیکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا تھا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر گزشتہ روز دمام پہنچے تھے۔

پاک فوج کے دستے،پاک فضائیہ کے سی۔130 جہاز،جے ایف۔17 تھنڈر لڑاکا طیارے، پاک بحریہ کے بحری جہاز اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے ان مشقوں میں حصہ لیا۔

ان مشقوں کو مختلف ممالک کے فوجی دستوں، ہتھیاروں کے نظام اور پیشہ وارانہ مہارتوں کے اعتبار سے خطے کی اہم ترین فوجی مشقیں کہا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store