پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے

پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے

پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے، جن میں عبدالرزاق داؤد، تصدق حسین جیلانی اورعشرت حسین کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کیلئے سیاسی جماعتوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے تاہم تحریک انصاف نے تین نام تجویز کر لئے ہیں جن میں عبدالرزاق داؤد، تصدق جیلانی اورعشرت حسین شامل ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمودقریشی تینوں نام خورشیدشاہ کو پیش کریں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگران وزیراعظم کیلئے تینوں نام سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فائنل کئے،ابھی پیپلزپارٹی اور حکومت کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام پیش کئے جانے ہیں،حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام آنے کے بعد ہی ہم اپنے نام پیش کریں گے۔

ڈاکٹر عشرت حسین آلہٰ آباد میں پیدا ہوئے تاہم قیامِ پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہو گئے تھے۔ 1964ء میں انہوں نے سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ڈاکٹر عشرت حسین کانام 2013ء میں بھی نگراں وزیراعظم کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن اُس وقت ان کا نام تحریکِ انصاف نے نہیں بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پیش کیا تھا۔ڈاکٹر عشرت حسین ممتاز بینکار اور ماہرِ اقتصادیات ہیں، وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے ڈین رہ چکے ہیں، قبل ازیں وہ عالمی بینک کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہیں حکومتِ پاکستان کی طرف قومی اعزاز نشانِ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین اس وقت انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہیں نے ان کی نامزدگی کی منظوری دیدی۔

install suchtv android app on google app store