سی پیک کے ذریعے ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوئیں، احسن اقبال

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی روابط کے منصوبوں کیلئے کثیر الجہتی اداروں کے ساتھ مضبوط اشتراک عمل کا خواہاں ہے۔

بیجنگ میں ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کانفرنس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر جہاز ازور سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی راہ میں حائل اہم رکاوٹیں دور کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس موقع پر آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے تعلیم کے فروغ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے بی آر آئی اقدام کے تحت مقامی انسانی وسائل کی صلاحیت بڑھانے کےشعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

install suchtv android app on google app store