(ن) لیگ سے 36 ارکان اسمبلی الگ ہو جا ئیں گے: نبیل گبول

(ن) لیگ سے 36 ارکان اسمبلی الگ ہو جا ئیں گے: نبیل گبول فائل فوٹو (ن) لیگ سے 36 ارکان اسمبلی الگ ہو جا ئیں گے: نبیل گبول

پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ میں اپنی اس پیش گوئی پر قائم ہوں کہ (ن) لیگ سے 36 ارکان اسمبلی الگ ہوجا ئیں گے۔ 

سردار نبیل گبول نے مزید کہا کہ فاضل چیف جسٹس کے بارے میں نواز شریف جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت پنجاب میں لاہور سے باہر کچھ کام نہیں ہوا۔

جنوبی پنجاب میں جو کچھ ہو رہا ہے اور جس طرح (ن) لیگ میں پھوٹ پڑی ہوئی ہے وہ سب کچھ نوازشریف کے آمرانہ طریقوں کا ردعمل ہے، جو انہوں نے گزشتہ 5 سال میں جنوبی پنجاب میں روا رکھا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ایمنٹسی اسکیم کے تحت کرپشن کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کی طرح (ن) لیگ کی بھی سیاسی ہسٹری بن رہی ہے ، اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سوموٹو ایکشن لیا گیا تو فائلیں کھلتے ہی شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کی طرف انگلیاں اٹھنے لگیں گی۔

نبیل گبول نے یہ انکشاف بھی کیا کہ نواز شریف اس سے پہلے اسلام آباد کے پمز اسپتال کا ایڈمنسٹڑیٹر ایک ایسے شخص کو لگاچکے ہیں جو کسی زمانے میں آصف زرداری کے گھوڑوں کے اصطبل کا نگراں تھا۔

install suchtv android app on google app store