سرزمین پاکستان کی ہر انچ کا دفاع کریں گے، وزیردفاع خرم دستگیر

وزیردفاع خرم دستگیر فائل فوٹو وزیردفاع خرم دستگیر

وزیردفاع خرم دستگیر خان نے ملک دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام اپنی آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے ہروقت چوکس اور چوکنا ہے، متحد ہو کر اپنی سرزمین کے ہر انچ کا دفاع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام اپنی آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے ہروقت چوکس اور چوکنا ہے ۔ ہم سب متحد ہو کر اپنی سرزمین کی ہر انچ کا دفاع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے حملے پر فوری طور پر منہ توڑ ٹھوس جوابی کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اسلام آبادکے پریڈگراؤنڈ میں یوم پاکستان کو ہونے والی پریڈ کی ریہرسل جاری ہے۔

پریڈ میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروس گروپ پریڈ میں حصہ لیں گے۔اسلام آبادٹریفک پولیس نے شہر کی سڑکوں پرگاڑیوں کی خوش اسلوبی سے آمدورفت یقینی بنانے کیلئے ٹریفک کا خصوصی منصوبہ تیار کیاہے۔

install suchtv android app on google app store