اسحاق ڈار کیس: سعید احمد کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد

اسحاق ڈار کیس: سعید احمد کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد فائل فوٹو اسحاق ڈار کیس: سعید احمد کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد

اسحاق ڈار کیس کے خلاف ضمنی ریفرنس میں شریک ملزم صدر نیشنل بینک سعید احمد کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے، جس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران صدرنیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پیش کی گئی فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی اور ریمارکس دیئے کہ درخواست خارج کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔بعد ازاں عدالت نے صدرنیشنل بینک سعید احمد سمیت تین نامزد ملزمان کو فرد جرم کیلئے 27 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ وہ درخواست خارج کیے جانے کا تحریری فیصلہ ملنے کے بعد اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکیا تھا جس میں چارملزمان جبکہ دس سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ تیرہ مارچ کو اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں صدر نیشنل بینک سعیداحمد خان کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

سعید احمد خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا نیب ریفرنس کے متن کے مطابق سعید احمد کے خلاف کیس بنتا ہی نہیں،ضمنی ریفرنس سپریم کورٹ کے پانامہ فیصلے کی روح کے منافی ہے۔

وکیل کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اسحاق ڈار کا بیان حلفی مسترد کر چکی ہے لہذا عدالت ضمنی ریفرنس کو مسترد کرے جبکہ نیب کو غلط الزامات لگانے اور ان کے موکل کو ضمنی ریفرنس میں شامل کرنے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

حشمت حبیب کے دلائل پر نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے دلائل دیے،نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت سعید احمد نے جعلی دستخطوں کے ذریعے اکاونٹ کھولے۔
سعید احمد کے فارن کرنسی اکاونٹس 1997 سے 2006 تک آپریٹ ہوتے رہےاور7 اکاونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد صدر نیشنل بینک سعید احمد کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store