نیب ریفرنسز: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش

وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایوان فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی فائل فوٹو وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایوان فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، وزیرمملکت مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں، گزشتہ سماعت پر پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں اپنا بیان جاری رکھا تاہم مکمل نہ ہو سکا۔

نیب گواہ واجد ضیا نے حمد بن جاسم کا 6 جولائی کا اصل خط عدالت میں پیش کیا۔ مریم نواز کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ واجد ضیا اب کوئی دوسرا خط پیش کر رہے ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا ریکارڈ پر لے آئیں کہ کل جمع کرایا گیا خط اس سے مختلف ہے جو واجد ضیا کو واپس کر دیا گیا۔

واجد ضیا نے التوفیق کمپنی اور حدیبیہ پیپر ملز میں معاہدے کا مسودہ عدالت میں پیش کیا تو امجد پرویز نے اعتراض اٹھایا کہ یہ ڈرافٹ قانون شہادت پر پورا نہیں اترتا۔ واجد ضیا نے کہا کہ انہوں نے یہ دستاویزات نیب سے حاصل کیں۔ لندن فلیٹ سے متعلق نیلسن اور نیسکول کمپنی کی لینڈ رجسٹری کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ واجد ضیا آج بھی اپنا بیان جاری رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store