شریف خاندان سینیٹ الیکشن جیت کر"چوری کی اجازت" کا قانون بنا لیتا، عمران خان

شریف خاندان سینیٹ الیکشن جیت کر"چوری کی اجازت" کا قانون بنا لیتا، عمران خان فائل فوٹو شریف خاندان سینیٹ الیکشن جیت کر"چوری کی اجازت" کا قانون بنا لیتا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج باپ اور بیٹی “ہمیں کیوں نکالا” کا رونا رو رہے ہیں اور اگر ہم نے سینیٹ میں انہیں شکست نہ دی ہوتی تو وہ شریف خاندان کو “چوری کی اجازت” کا قانون بنا لیتے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ تحریک اور سیاست میں فرق ہے، ہماری تحریک نیا پاکستان بنانے کے لیے ہے، کوئی ملک بمباری سے نہیں بلکہ ریاستی ادارے خراب کرنے سے تباہ ہوتا ہے۔ موبائل فون اور سوشل میڈیا نے دنیا بدل دی، اگر سوشل میڈیا نہ ہوتا تو تحریک انصاف کھڑی ہی نہیں ہوسکتی تھی کیونکہ ہمارے پاس ٹی وی چینل پر جگہ حاصل کرنے کے لیے رقم ہی نہیں تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میری زندگی مقابلہ کرنے میں گزری ہے، پہلے کرکٹ گراونڈ میں مقابلہ کرتا تھا اور اب مافیا کےخلاف مقابلہ کررہا ہوں، کبھی زندگی میں کسی میچ کا اتنا انتظار نہیں تھا جتنا 2018 کے انتخابات کے میچ کا ہے۔ آج باپ اور بیٹی ہمیں کیوں نکالا کا رونا رو رہے ہیں۔ ہم نے سینیٹ میں انہیں شکست نہ دی ہوتی تو وہ شریف خاندان کو چوری کی اجازت کا قانون بنا لیتے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک پر کرپٹ مافیا قبضہ کرکے بیٹھا ہے، ملتان میں میٹرو بس خالی چل رہی ہے، یہ منصوبہ عوام کے لئے نہیں شریف خاندان کا پیٹ بھرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہ لوگ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں بڑے بڑے منصوبے بناتےہیں، یہ بڑے منصوبوں پر اس لئے پیسہ نہیں خرچ کرتے کہ قوم کو ان کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ یہ لوگ بڑے منصوبوں کی لاگت زیادہ ظاہر کرکے پیسہ باہر لے جاتے ہیں اور اتنا پیسہ بنارہے ہیں کہ ان کے بچے شہنشاہوں کی طرح پھرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store