پاک بحریہ کے سر براہ کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

پاک بحریہ کے سر براہ کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے  ملاقات فائل فوٹو پاک بحریہ کے سر براہ کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی عرب کے دورے کے آخری مرحلے میں سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ر نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین قریبی اور مضبوط تعلق کو سراہا۔

پاک بحریہ کے سر براہ نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، رائل سعودی نیول اسکول اور رائل سعودی نیول فورسز ایوی ایشن سیٹ اپ کا دورہ کیا۔
ترجمان نے بتایا ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہازایچ ایم ایس مکہ کا دورہ بھی کیا۔سر براہ پاک بحریہ نے جہاز کے عملے سے بات چیت کی اور اُن کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

پاک بحریہ کے سر براہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین موجوداشتراک میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔

install suchtv android app on google app store