رواں سال ترقی کی شرح 10 سال کی بلند سطح پر ہوگی: مفتاح اسماعیل

رواں سال ترقی کی شرح 10 سال کی بلند سطح پر ہوگی: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو رواں سال ترقی کی شرح 10 سال کی بلند سطح پر ہوگی: مفتاح اسماعیل

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ رواں سال ترقی کی شرح 6 فیصد رہے گی جو دس سال کی بلند ترین سطح ہے جب کہ آئی ایم ایف بھی پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کو سراہ رہا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کا تجزیہ روپے کی قدر میں کمی سے قبل لکھا گیا ہے،آئی ایم ایف بھی پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کو سراہ رہا ہے جب کہ فروری 2018 کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ جاری خسارے میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد رہے گی جو دس سال کی بلند سطح ہے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ روپے کی قدر میں 5 فیصد کمی ہوچکی ہے، فروری 2017 میں امریکی ڈالر 104 روپے 72 روپے تھا اور اسی ماہ 1ارب 63 کروڑ کی برآمدات کی گئیں، فروری 2018 میں ایک امریکی ڈالر 110 روپے 69 پیسے رہا جب کہ برآمدات گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے 15 فیصد اضافے سے 1ارب 88 کروڑ ڈالر رہی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فروری میں درآمدات 4 ارب 41 کروڑ ڈالر تھی جو فروری 2018 میں 8 فیصد اضافے سے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store