سپریم کورٹ کی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے: وزیر اعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا۔ کیا ایوان کو قانون سازی کاحق نہیں؟ سپریم کورٹ کی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا۔ اداروں کے درمیان کشمکش کا نقصان ہمیشہ ملک کو ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستی اداروں کی طرح پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے۔ سپریم کورٹ کی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب نے آئین کے دفاع کا حلف لیا ہے۔ عدالتوں میں منتخب نمائندوں کو کبھی مافیا اور کبھی ڈاکو کہا جاتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں عدالتوں کے فیصلوں پرایوان میں بات ہونی چاہیے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کسی ادارے یا عدالت پر تنقید نہیں، حقائق سامنےر کھے جائیں۔ اگر ایوان میں اس معاملے پر بحث نہیں ہوگی تو حل نہیں نکلے گا۔

 

install suchtv android app on google app store