ججز کا طرز عمل پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ منصفوں کو اپنا طرز عمل دیکھنا چاہیے۔ عوامی نمائندوں کو ڈاکو اور چور کہنا مناسب نہیں۔ ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیربحث لایا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر آئینی ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ دیگر ریاستی اداروں کی طرح پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیہ کو آگے لے کر چلیں گے۔ تمام منتخب نمائندے عوامی رابطہ مہم پرزوردیں۔ عوام کے سامنے سچ لائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے۔ جمہوریت اپنے 10 سال مکمل کرنے جارہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store