پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کاپارٹی آئین پرنظرثانی کافیصلہ پاکستان تحریک انصاف کاپارٹی آئین پرنظرثانی کافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا۔ آئینی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی پارٹی کے آئین کا تفصیلی طور پر جائزہ لے کر خامیوں کی نشاندہی کر کے اپنی سفارشات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیش کرے گی۔ کمیٹی میں ڈاکٹر بابراعوان، اظہر طارق، عارف علوی، عامر کیانی اور شاہد نسیم گوندل شامل ہیں۔

اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے۔ پارٹی کو مزید بہتر کریں گے۔ تحریک انصاف کا آئینی ڈھانچہ پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت سے بہتر اور جدید ہے مگر اس میں مزید جدت اور جامعیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کو ادارہ بنانے کیلئے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ کسی بھی جماعت کی تنظیم و تشکیل کا انحصار اس کے آئینی ڈھانچے پر ہوتا ہے۔ سیاست میں پیش قدمی کے ساتھ جماعت کے اندرونی ڈھانچے کی تعمیر سے غافل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان کے ساتھ بہترین سیاسی جماعت بھی دیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store