فوج سعودی عرب بھیجنے سے متعلق بیان، وزیرِ دفاع سے جواب طلب

فوج سعودی عرب بھیجنے سے متعلق بیان، وزیرِ دفاع سے جواب طلب فائل فوٹو فوج سعودی عرب بھیجنے سے متعلق بیان، وزیرِ دفاع سے جواب طلب

آئی ایس پی آر کی جانب سے پاک فوج سعودی عرب بھیجنے کے بیان پر چیئرمین سینیٹ نے وزیرِ دفاع سے پیر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے پاک فوج سعودی عرب فوج بھیجنے سے متعلق بیان پر چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیرِ دفاع خرم دستگیر سے جواب طلب کر لیا ہے۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان فوجی دستے سعودی عرب بھیج رہا ہے۔ ٹروپس کی تعداد ایک ڈویژن سے کم ہو گی۔ اعلان سعودی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد سامنے آیا جبکہ رواں ماہ آرمی چیف نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیرِ دفاع کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے پیر کو جواب دیا جائے۔

وزراء کی ایوان میں عدم حاضری پر میاں رضا ربانی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک برطانوی وزیر نے پانچ منٹ تاخیر سے ایوان پہنچنے پر استعفیٰ دے دیا، پارلیمانی روایات ایسے قائم ہوتی ہیں لیکن یہاں ازخود استعفیٰ نہیں بلکہ صرف از خود نوٹس ہوتا ہے۔ سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store