لیبیا کشتی حادثہ: 11 پاکستانیوں کی میتیں ورثا کے حوالے

لیبیا کشتی حادثہ: 11 پاکستانیوں کی میتیں ورثا کے حوالے فائل فوٹو لیبیا کشتی حادثہ: 11 پاکستانیوں کی میتیں ورثا کے حوالے

لیبیا میں کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والے 13 پاکستانیوں میں سے 11 کی میتیں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والے 11 پاکستانیوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد ایئر پورٹ کے باہر ڈائریکٹر لیبین کرائسز سیل شوزب عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں 31 جنوری کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ ہوا جس میں 13 پاکستانی جاں بحق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 11 پاکستانیوں کی میتیں آج لائی گئیں۔ 15 دن میتیں واپس لانے میں لگے۔

ورثا میتیں لے کر آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ 02 فروری کو خبریں موصول ہوئی تھیں کہ لیبیا کے سمندری علاقے میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 90 افراد ڈوب گئے۔ ابتدائی طور پر 8 پاکستانیوں سمیت 2 لیبیا کے باشندوں کی لاشیں نکال لی گئیں تھی۔

چار فرروی کو ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں کشتی حادثے میں متاثرہ 80 سے 90 افراد میں سے 32 پاکستانی تھے۔ حادثے میں 13 پاکستانی جاں بحق ہوئے، جبکہ چار افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store